کراچی کا سرکاری اسکول منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع سرکاری اسکول منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ بن گیا ہے۔

اس حوالے سے بول نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق اسکول کی عمارت میں جگہ جگہ راکھ، سرنجز اور نشے کی باقیات موجود ہے۔

 رپورٹ  میں بتایا کہ ہے کہ اسکول میں نہ فرنیچر ہے اور نہ ہی دیگر کوئی سہولیات موجود ہیں جبکہ عمارت گزشتہ کئی سالوں سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر موجود ہیں۔

اسکول کی حالت کے متعلق خاتون استاد نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول میں تعینات خاتون ٹیچر بھی خوف و ہراس میں مبتلا تھیں کیونکہ نشہ کرنے سے روکنے پر منشیات کے عادی افراد نے بندوق تان دی تھی۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت میں اب تک 4 نشہ کرنے والے افراد مر چکے ہیں اور فلاحی تنظیموں کی ایمبولینس سروس کے ذریعے لاشیں اٹھوائی گئیں ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق شکایتوں کے باوجود پولیس نے بھی کبھی ایکشن نہیں لیا ہے جبکہ اس اسکول کی خستہ حال عمارت علاقے کے نوجوانوں کو نشے کا عادی بنا رہی ہے ۔

علاقہ مکینون نے بتایا کہ اسکول عمارت منشیات فروشی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*