کراچی پولیس چیف نے محکمے کی کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا

کراچی پولیس چیف نے محکمے کی کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ایس ایچ اوز ھیڈ محرر اور پولیس اہلکاروں سمیت سو سے زائد نفری کو معطل کردیا

رپورٹ راﺅ عمران

کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے جرائم پر قابو ناں پانے اور اپنے تھانہ کی حدود میں جرائم کی سرپرستی کرنے پر ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ, ایس ایچ او سہراب گوٹھ, ایس ایچ او سائٹ سپر ھائی وے کو معطل کر دیا۔علاوہ ازیں کراچی پولیس چیف نے کراچی رینج کے پندرہ ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے جرائم کی سرپرستی کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر زون شرقی کے آٹھ ھیڈ محرر اور 21 مزید پولیس اہلکار کو معطل, زون غربی کے سات ھیڈ محرر اور 8 اہلکار, معطل, جبکہ زون جنوبی کے ایک ھیڈ محرر اور گیارہ اہلکار معطل کئیے گئے. کل 82 پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے۔جنمیں کراچی رینج کے تینوں زون کے ساتھ ساتھ سی آئی اے, ٹریفک، سیکیورٹی زون کے چھ اہلکاروں کیخلاف معطلی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کراچی پولیس کے نام پیغام میں کہا ہی کہ جرائم کی پشت پناہی کرنے والے افسران و اہلکاروں کو اختیار کے ناجائز استعمال پر سخت محکمانہ کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اور فرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*