کراچی: ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق

کراچی کی شارعِ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچیاں اور 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کے ذمے دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*