کراچی میں گرمی بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا

کراچی میں گزشتہ رات بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

رات گئے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیماڑی بھٹہ ویلیج، لیاقت آباد سی ون ایریا، اورنگی چشتی نگر، کھارادر، نیاآباد کھڈا مارکیٹ میں رات کے اوقات میں شہریوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، موجودہ صورتحال کے پیش نظر عارضی طور پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانا پڑ سکتا ہے، ممکنہ متاثرہ صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*