کراچی میں کل سے درجۂ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں کل سے درجۂ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم پارہ اوپر جانے کا امکان ہے۔

 محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ضلع جامشورو میں آج کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 26.5 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے جبکہ مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*