کراچی میں پانی کی 48 انچ لائن پھٹنے سے متعدد علاقوں میں فراہمی آب معطل

متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے، ترجمان واٹر کارپوریشن

کراچی کے علاقے نیوبلدیہ ٹاؤن پانی کی48 انچ لائن پھٹ گئی جس کے بعد متعدد علاقوں میں پانی کی ترسیل معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق لائن سپلائی کی دوران پھٹی۔ انہوں نے بتایا کہ لائن کٹو گوٹھ نادرن بائی پاس پر پھٹی ہے، تاہم انہوں نے کسی ممکنہ شرانگیزی کا پہلو مسترد کردیا۔

ترجمان کے مطابق واٹرکارپوریشن حکام نےموقع پر پہنچ کرلائن کا معائنہ کیا، متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق متاثر لائن کا مرمتی کام آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*