کراچی میں موسم ابرآلود، محکمہ موسمیات کی بوندا باندی کی پیشگوئی

شہرقائد میں محکمہ موسمیات نے بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کراچی شہر میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے اور اگلے دو روز تک موسم خوشگوار ہی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے اور آج شمال مشرق سے تیز سرد ہوائیں بھی چلتی رہیں گی جب کہ شہر میں ہفتہ اور اتوار کو چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10ڈگری اور اتوار کو 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں اس دوران سرد ہوائیں چلتی رہیں گی۔ موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق شہرقائد میں سردی کی یہ آخری لہر ہے اور آنے والے دنوں میں اب درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

کراچی میں فروری کے وسط سے موسم سرما اختتام کی طرف بڑھے گا اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنا شروع ہوجائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*