کراچی: سپر ہائی وے پر کار سوار شہری نے لوٹ مار کی کوشش کرنے والے ڈاکو پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب دو ملزمان نے کار سوار عرفان اللّہ کو لوٹنے کی کوشش کی جسے شہری نے ناکام بنادیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ شہری نے لوٹ مارکرنے والے ملزمان پرذاتی اسلحہ سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس کےمطابق ہلاک ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل ملی ہے۔