کترینہ کیف کی نئی لُک نے مداحوں کے دل موہ لیے: ویڈیوز وائرل

اپنی خوبصورت شخصیت کے سبب بالی ووڈ انڈسٹری میں باربی ڈول کا لقب حاصل کرنے والی اداکارہ کترینہ کیف کی نئی لُک نے انٹرنیٹ کو ہائی جیک کر لیا۔

اداکارہ کترینہ کیف کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جن میں اُنہیں اپنے میک اپ برانڈ کی تشہیر پر مبنی ایک ایونٹ میں شرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران کترینہ کیف نے نہایت سادہ، سنہری رنگ کا عمدہ لباس پہنا ہوا ہے۔

کترینہ کیف کی شخصیت کو اُن کی خوبصورت اور چہکتی مسکراہٹ چار چاند لگا رہی ہے۔

اداکارہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی اُن اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہیں میڈیا اور مداحوں کی جانب سے مخصوص توجہ حاصل ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اُدھر وہ گھر سے باہر نکلتی ہیں اور اُدھر اُن کی نئی ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہو جاتی ہیں۔

کترینہ کیف کی نئی وائرل ویڈیوز پر اُن کے مداح کمنٹ باکس میں اداکارہ کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*