کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

شہر قائد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام۔ وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی موچکو میں کارروائی

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خےز مواد اور غیر قانونی اسلحہ ،بمعہ راو¿نڈبرآمدکرلیے، سی ٹی ڈی حکام

کالعدم تنظیم کے مرکزی کردار 2 دہشت گرد فرار، ملزمان کے بم دھماکوں اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی(کرائم رپورٹر)حساس ادارے اور کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم کے3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،جبکہ مرکزی کردار2 دہشت گرد فرارہوگئے،قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیا گیا،ملزمان نے شہر قائد میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بندی کررکھی تھی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی گارڈن نے موچکو تھانے کی حدود حب ریورروڈ ناردرن بائی پاس کے مقام پر الواجد کوئٹہ دربار ہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم ایس آراے کا مبینہ دہشت گرد فیاض علی، علی اصغر اور شعیب علی کو گرفتار کیا،جبکہ انعام عباسی اور نور محمد نامی دو مبینہ دہشت گرد فرار ہوگئے، ترجمان گارڈن سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خےز مواد اور غیر قانونی اسلحہ ،بمعہ راؤنڈبرآمدکرلیے، جبکہ فرار ہونے والا دہشت گرد انعام عباسی سند ھ صباکا چیئرمین اورایس آر اے کا اہم عہدیدار ہے گرفتار ملزمان نے بتایا کہ فرار ہونے والا مبینہ دہشت گرد تمام اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد فراہم کرتا رہاہے سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان اندرون سندھ میں بم دھماکوں، قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، سی ٹی ڈی دعویٰ کیا ہے کہ فرار ہونے والے انعام عباسی اور نور محمد کی تلاش میں ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ملزمان کی انٹروگیشن میں گروہ کی جانب سے بڑی دہشت گردانہ کارروائی کے منصوبے سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزمان سے ابتدائی تفتیش مکمل کی گئی ہے جبکہ حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کے تفتیش دہشت گردوں سے مزید جھان بین کررہے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*