ڈیپ ڈپریشن کے سبب کراچی میں تیز ہواؤں کا راج

ڈیپ ڈپریشن کے سبب کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کا مرکز بحیرہ عرب میں داخل ہورہا ہے جو کراچی کے جنوب مشرق سے 190 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم سےکراچی میں ہواؤں کے جھکڑ 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہے ہیں جب کہ ائیرپورٹ اور اطراف میں 20 سے 29 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ گلشن اقبال بلاک 17 میں تیز ہواؤں کے باعث درخت گرگیا، درخت کے ساتھ بجلی کا کھمبا بھی گرا جس سے سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*