ڈرامہ ’اے مشتِ خاک‘ سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا: ہندو مداح

جیو انٹرٹینمنٹ کے سپر ہٹ ڈرامے ’اے مشتِ خاک‘ سے متاثر ہوکر ہندو مداح نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسلام قبول کرلیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ’اےمشتِ خاک‘ سے متعلق ہندو مداح کا ایک تبصرہ زیر گردش ہے جس میں خاتون مداح دعویٰ کررہی ہیں کہ انہوں نے یہ ڈرامہ دیکھا جس نے ان پر گہرا ثر چھوڑا اور وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔

شوینہ پردھان نامی صارف نے یوٹیوب پر کمنٹ میں بتایا کہ ’اس ڈرامے نے مجھے اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا، میں اس ڈرامے کو کبھی نہیں بھول سکوں گی۔‘

مداح کا یہ تبصرہ ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ثناء جاوید نے بھی اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر پوسٹ کیا۔

عبداللہ کادوانی نے سوشل میڈیا پر وائرل خبر کو شیئر کیا اور ساتھ ہی لکھا ‘الحمداللہ، سبحان اللہ’۔

واضح رہے کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ سیریل ’اے مشتِ خاک‘جیو ٹی وی پر نشر کیا گیا جو 34 اقساط پر مشتمل تھا، ڈرامے میں مرکزی کردار فیروز خان اور ثناء جاوید نے ادا کیا۔

’اے مشت خاک‘ محبت، جذبے اور فریب سے متعلق دلچسپ کہانی ہے جو دو لوگوں مستجاب (فیروز خان) اور دعا (ثناء جاوید) کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عفت عمر، اسد صدیقی، شبیر جان، شہدود علوی، دانیال افضال خان، حرا عمر سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*