چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب کی اہم ملاقات

شہر سے تجاوزات کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

کراچی ( پارلیمانی رپورٹر نورسولنگی ) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ اور میونسپل کمشنر محمد افضل زیدی بھی شریک تھے۔ اس ملاقات میں کراچی شہر میں تجاوزات کے خاتمے، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، کے ایم سی ملازمین کی پینشن مسائل اور دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو مزید اختیارات دیئے جائیں گے، تاکہ اس عمل کو تیز تر اور مؤثر بنایا جا سکے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے خاص طور پر ہدایت کی کہ شہر کے ہسپتالوں کے اطراف میں قائم تمام تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے، تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھی جامع اقدامات کیے جائیں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے اجلاس میں مزید کہا کہ کے ایم سی کی بس سروس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جبکہ کے ایم سی ملازمین کے پینشن کے مسائل کو بھی جلد از جلد حل کیا جائے گا تاکہ ان کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*