پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے

پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرزنے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اس اضافے سے نقل و حمل بھی مہنگی ہوگی جس کے سبب مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

لاہورسے گوجرانوالہ کا کرایہ 200 روپے بڑھا کر 300 روپے کر دیا جبکہ لاہورسے سیالکوٹ کا کرایہ 300 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہورسے فیصل آباد براستہ موٹروے کا کرایہ 600 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا، لاہور سے فیصل آباد براستہ جی ٹی روڈ کا کرایہ 500 روپے، لاہور سے ملتان کا کرایہ 1200 روپے کر دیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ سروس کے افتخار احمد کا کہنا ہے دوسرے صوبے سے آنے والی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگا جس کا بوجھ بھی عام عوام کے کندھوں پر پڑے گا۔

دوسری جانب شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں نے گزشتہ روز صبح سے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات محسوس کرنا شروع کردیے۔

علاوہ ازیں مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو تباہ کرنے کے لیے ٹرانسپورٹرز پر پٹرولیم بم گرادیا۔

انکا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ انڈسٹری کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے مترادف ہے، قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے سبب 25 فیصد کرایوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں.

انکا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو  22 فروری کو  گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کرکے ملک گیر احتجاج کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*