پولنگ کیمپوں سے عملہ غائب وقت پر پولنگ شروع نہیں ہوئی پولنگ سست روی کے باعث پولنگ اسٹیشنز کے باہر عوام کی قطار لگ گئیں

شہر۔میں پولنگ اسٹاف کی ڈیوٹیوں پر وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں پولنگ آدھے اور ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئی پولنگ کا عمل سست روی سے جاری ہونے کے باعث پولنگ اسٹیشنز کے باہر عوام کی قطاریں لگنا شروع ہوگئی۔
کراچی میں عام انتخابات 2024 ووٹنگ کا مقررہ وقت صبح 8 بجے سے 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا، شہر بھر میں سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں کراچی میں پولیس ، رینجرز اور دیگر اداروں کے 55 ہزار افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے، مختلف علاقوں میں 45 ہزار کے قریب پولیس افسران و اہلکار تعینات
، رینجرز کی 6 ہزار کی نفری پولنگ اسٹیشنز پر اور اسکے اطراف میں موجود ہوگی،شہر میں 2 ہزار 6 سو 47 عمارتوں میں پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں
پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 5 ہزار 4 سو 43 ہےشہر میں 3 ہزار 71 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دئیے گئے2 ہزار 2 سو 55 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور صرف 15 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا
ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مجموعی طور پر پولنگ اسٹیشنز کی 413 عمارتیں ہیں مجموعی طور پر پولنگ اسٹیشن کی تعداد 913 ہے
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کی تعداد 471، حساس کی 442 ہے
ووٹرز کی تعداد 16 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہے
مجموعی طور پر 5507 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*