پولش حسینہ کیرولینا مس ورلڈ 2021 بن گئیں

مس ورلڈ 2021 کا ٹائٹل پولینڈ کی حسینہ کیرولینا بیلا وِسکا (Karolina Bielawska) نے جیت لیا۔

70 ویں مس ورلڈ 2021 مقابلے کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد پورٹو ریکو میں ہوا جس میں 98 ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی۔

تقریب میں جمیکا سے تعلق رکھنے والی 2019 کی سابق مس ورلڈ ٹونی این سنگھ نے مس ورلڈ 2021 کا تاج کیرولینا بیلا وِسکا کو پہنایا۔

واضح رہے کہ مس ورلڈ 2021 مقابلے کا پروگرام کورونا کے باعث گزشتہ سال دسمبر میں عارضی طور پر ملتوی کردیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ 2020 کا ایونٹ بھی کورونا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*