پاکستان میں آئندہ دو روز کے دوران بارشوں اور سیلاب کا خطرہ ہے: این ڈی ایم اے کی وارننگ

پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اگلے دو دنوں کے لیے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں طوفانی بارشیں اور سیلاب کی تنبیہ کی ہے۔
عرب نیوز کے این ڈی ایم اے نے جمعرات کو ایک رپورٹ میں خبردار کیا کہ اگر بارش 50-100 ملی میٹر سے زیادہ ہوتی ہے تو اس سے شہروں میں موجود نالوں اور ندی نالوں میں اچانک سیلاب آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
  • شدید گرمی کے بعد پاکستان میں کل سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
  • ڈیرہ بگٹی میں موسلادھار بارشیں اور آندھی، دو افراد ہلاک، 30 زخمی
  • پنجاب میں مون سون کی پہلی موسلا دھار بارشیں، اربن فلڈنگ کی وارننگ
رپورٹ کے مطابق ’پنجاب میں گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی جبکہ گلیات، کشمیر، کوہستان، مانسہرہ اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ ہے۔‘
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں اس ہفتے موسلا دھار بارش کے بعد کئی نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے تھے۔
این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام اور ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ صورت حال پر گہری نظر رکھیں اور خطرے میں لوگوں کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کریں۔ اس کے علاوہ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں میں سفر کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق رواں ہفتے خیبر پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے ہیں۔
رواں برس اپریل میں ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 92 افراد ہلاک اور 116 زخمی ہو گئے تھے۔
اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*