پاکستانی عوام اخلاقی طور پر کرپٹ اور جھوٹے ہیں: مریم نفیس

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام اخلاقی طور پر کرپٹ اور جھوٹے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی فیشن میگزین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کرپٹ اور جھگڑالو ہیں، سب اپنے مفاد کے لیے ایک دوسرے سے جھوٹ بولتے ہیں، پاکستان میں اگر کسی کو کوئی کام کروانا ہے تو اس کے لیے میرٹ نہیں دیکھا جاتا، ہم صرف مہنگائی کا رونا روتے ہیں جبکہ ہمارے ملک کو مہنگائی سے بڑے بڑے مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم لاعلم ہیں۔

اداکارہ کے مطابق پاکستان اس وقت بین الاقوامی سظح پر مسائل سے دو چار ہے، معیشت تباہ حال ہے، ہمیں صرف مہنگائی کا سامنا نہیں ہے بلکہ ملک کے اندر کئی سنگین مسائل ہیں، جن میں سیاسی عدم استحکام، بچوں کا اغواء برائے تاوان، بچوں اور نوجوان لڑکیوں سے ہراسانی کے واقعات، جنسی زیادتی کے واقعات، گھریلو تشدد، شرحِ ناخواندگی، صحت کے مسائل وغیرہ شامل ہیں۔

مریم نفیس کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کا شمار رہائش کے لیے دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہوتا ہے، مجھے کراچی پہلے ہی پسند نہیں لیکن اب یہ شہر زندگی بسر کرنے کے لائق بھی نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہاں کے عوام برے ہیں بلکہ یہاں انفرااسٹرکچر، ٹریفک، شجرکاری کے مسائل ہیں، اسٹریٹ کرائم عروج پر ہے اور عوامی رویہ بھی سمجھ سے بالا تر ہے، کوئی اس شہر کو اپنا مانتا ہی نہیں ہے۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں پاکستان میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہوں کیونکہ مردوں نے پاکستان کو خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول بنا رکھا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*