پاکستانی حسینہ حنا کلیم خان ایک اور اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

کراچی ( شوبز ڈیسک )اسپین میں ہونے والے مقابلہ حسن مس پاکستان 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے اور ”مس اینڈ مسٹرپرفیکٹ آف دی ائیر“ میں شرکت کرنے والے حنا کلیم خان نے ایک بین الاقوامی مقابلہ حسن میں پاکستان کی پہلی ملکہ حسن کا اعزازحاصل کرنے کے ساتھ مقابلہ حسن کی رنر اپ کا اعزاز حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہیں جو یقینی طور پر اپنے ملک کے لیے ان کا ایک بڑا اعزاز ہے۔وہ اب تک پاکستان کے لیے کئی خصوصی ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں، انہوں نے پاکستان کے لیے” کرشمہ‘] ایوارڈ بھی جیتا، اس کے علاوہ سسٹین ایبل فیشن ایکسپرٹ لیوپ کاسترو ، اسپین سے خصوصی ایوارڈ” بیسٹ سوشل پروجیکٹ“ پانے میں بھی کامیاب رہیں،حنا کلیم خان پاکستان سے پہلی خاتون ہیں جن کو براہ راست انٹرنیشنل سطح پر رجسٹرڈ کیا گیا،وہ پہلی پاکستانی مہمان بھی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی میگزین ” پیرومیرا میگزین مس گلوبل ٹیلنٹ ، نیوزی لینڈ کے لیے انٹرویو بھی دیا،جو ٹاپ ٹین موسٹ بیوٹی فل ملکہ حسن کے لیے مخصوص کیا گیا تھا۔ حنا کلیم اس میں تیسرے نمبر پر رہیں،دنیا کی ٹاپ پانچ انتہائی چارمنگ خواتین کے مقابلے میں وہ پرنسیس ایمبسیڈر قرار پائیں،اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے ساتھ اپنے کلچر کی بھی نمائندگی کرتی ہوں ، او ر میں کسی قسم کے احساس کمتری میں مبتلا نہیں ہوتی کیونکہ پاکستان حسن کے معاملے میں کسی سے بھی کم نہیں۔ اگرچہ پاکستان میں مقابلہ حسن منعقد نہیں ہوتے اسی لیے میں نے فیصلہ کیا کہ اپنے ملک کی خواتیں کی نمائندگی بین الاقوامی سطح پر کرکے پاکستان کا نام روشن کروں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*