ویڈیو : شہباز شریف کی تقریر، قومی اسمبلی میں بیٹھے وسیم اختر کیوں نارض ہوئے؟

زشتہ روز قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کیا جس کے بعد وہ پاکستان کے  23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان سے اپنا پہلا خطاب کیا اور ملک کی معاشی صورتحال سمیت نئی حکومت کی پالیسی سے متعلق گفتگو کی۔

تاہم اس دوران حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رہنم وسیم اختر وزیراعظم  کی تقریر سے کچھ ناراض نظر آئے جس کا اظہار انہوں نے ایوان میں موجود اپنی قیادت سے کیا۔

سیم  اختر کی ایوان میں اپنی قیادت سے بحث و مباحثہ کرتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آئی جو سوشل  میڈیا پر وائرل ہوئی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے نئے وزیر اعظم سے شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’میری خواہش تھی کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر ایم کیو ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج یہ محفل سجی ہے اس کا ذکر ہونا چاہیے تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے 7 ووٹوں سے سابقہ حکومت گئی، وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر میں مسلم لیگ (ن) ، پی پی اور مولانا فضل الرحمان کے ایم کیو ایم سے کیے گئے معاہدے سے متعلق اعلان ہونا چاہیے تھا ‘۔ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی تقریر کے دوران انہیں ہماری جانب سے پرچی بھی بھیجی گئی لیکن انہوں نے نہیں دیکھی، اگر وزیراعظم ان معاہدوں کا اعلان اپنی تقریر میں کرتے تو زیادہ اچھا تھا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “ویڈیو : شہباز شریف کی تقریر، قومی اسمبلی میں بیٹھے وسیم اختر کیوں نارض ہوئے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*