وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب؛ پی آئی اے سے خصوصی طیارہ فراہم کرنے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے لئے پی آئی اے کو خصوصی طیارہ فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے ددورہ سعودی عرب کے لئے خصوصی طیارے کی فراہمی سے متعلق وزارت داخلہ کی جانب سے پی آئی اے کو خط جاری کیا گیا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے لئے 28 اپریل کو روانہ ہونگے جس کے لئے انہیں پی آئی اے کا بوئنگ 777 درکار ہے۔

خط مکے مطابق 29 اپریل کو  شہباز شریف مدینہ سے جدہ بوئنگ 777 میں روانہ ہونگے اور 30 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے جدہ سے اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ خط وزارت خارجہ کے افسر عدیل خان نے پی آئی اے انتظامیہ کو لکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم 28 سے 30 اپریل تک دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں مولانا اسعد محمود ، شگفتہ جمانی، سردار اختر مینگل اور سردار خالد مگسی،خالد مقبول صدیقی، امیر حیدر ہوتی، شاہ زین بگٹی اور اسلم بوٹانی بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب دورہ سعودی عرب شریف خاندان کے 16 افراد بھی شامل ہیں۔

شریف خاندان کے افراد میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، ان کی اہلیہ اور بیٹی سماویہ حمزہ شریف بھی سعودی عرب جائیں گی۔

دورے میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، کیپٹن صفدر ، صبیحہ عباس شریف بھی شامل ہوں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*