اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی اور اسمگلنگ کیخلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگاتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت مستحکم کرنی ہے۔
شہباز شریف نے ایکسپورٹ پر پابندی کیساتھ اسمگلنگ کیخلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا ذخیرہ اندوزوں،ناجائزمنافع خوروں،مصنوعی قلت سے سختی سے نمٹا جائے۔
وزیراعظم نے احکامات پرعملدرآمد سے مسلسل آگاہ کرنےکی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا غفلت،کوتاہی پرمتعلقہ افسراورعملےکوذمہ دار ٹھہرائیں گے۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی طلب دیکھتے ہوئےچینی برآمدپرمکمل پابندی کا حکم دیا ہے، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اپنےفرائض میں غفلت برتنےوالوں کیلئےزیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔