نیب اور انتخابات قوانین میں ترامیم کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وائیس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور انتخابات سے متعلق قومی اسمبلی میں کی گئی ترامیم کو عدالت میں چلینج کیا جائے گا۔

اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کشمیر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مختلف نظریات رکھنے والی جماعتوں کے ’غیر فطری‘ اتحاد‘ کا ایک ہی مشترکہ مقصد ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پر دباؤ ڈالا جائے جو اس سماج کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے تمام کاوشیں کرتے رہتے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام حکمران جماعتوں نے نیب قوانین میں ترامیم کرکے خود کو ’این آر او 2‘ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہائش گاہ پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے لیے قانون سازی کر رہے تھے تو میں پی ٹی آئی ٹیم کی سربراہی کر رہا تھا، اس وقت وہاں پاکستان مسلم لیگ ن رہنما شاھد خاقان عباسی، فاروق نائک، اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن بھی موجود تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*