نمرہ خان نے خلع لینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی شوبر انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نمرہ خان نے خلع لینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

اداکارہ نمرہ خان نے ایک شو میں اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی خلع سے متعلق بات نہیں کرتی تھی، چاہتی تھی جتنی ڈھکی چھپی رہے اچھا ہے، لیکن اب کچھ چھپا نہیں ہے ، سب کچھ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر چیز کے دو رخ ہوتے ہیں، ایک رخ تو وہ تھا کہ جب میں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔لیکن اس کا ایک رخ اور بھی تھا جس کا کسی کو معلوم نہیں کہ میرے اس شخص کے ساتھ 6 ماہ کیسے گزرے، یہ میں ہی جانتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  میں لڑکیوں کو ایک مشورہ دوں گی کہ آپ کے ساتھ کچھ بھی ہوتا ہے تو اسے ایک حد تک برداشت کریں ،اگر آپ کو لگے کہ زیادہ ہورہا ہے اور برداشت سے باہر ہورہا ہے تو الگ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا لڑکیوں کے والدین کو بھی یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اپنی لڑکیوں کی طاقت بنیں تاکہ کوئی مسئلہ ہوتو انہیں معلوم ہو کہ ان کے والدین ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی طرح میرے والدین نے بھی میرا مشکل وقت میں بہت ساتھ دیا۔

ان سب باتوں کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھیں کہ میری زندگی کے اس معاملے پر بھی سوشل میڈیا پر میرے مداحوں نے بہت ساتھ دیا۔ اور میرے مداح میرے ہی دفاع میں یوں کھڑے ہوجائیں گے یہ میرے لیے بھی چونکا دینے والی چیز تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*