حزب اللہ نے آپریشن کو ”آپ کی خدمت میں نصراللہ“ کا نام دیا ہے
اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ایرانی حمایت یافتہ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر پہلا بڑا حملہ کرتے ہوئے تل ابیب کے قریب اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس بیس کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گروپ نے ’فوجی انٹیلی جنس یونٹ 8200 کے گلیلوٹ بیس اور تل ابیب کے مضافات میں واقع موساد کے ہیڈ کوارٹر پر فادی 4 راکٹوں کے سالوو لانچ کیے ہیں۔‘
حزب اللہ نے آپریشن کو ”آپ کی خدمت میں نصراللہ“ کا نام دیا ہے۔
اس سے قبل حسن نصر اللہ نے اگست کے آخر میں کہا تھا کہ ان کے گروپ نے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے، جس میں ”گلیلوٹ اڈے اور اہم اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس بیس“ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اس وقت تنصیب پر حملہ کرنے میں ناکام رہی تھی۔