نارتھ کراچی میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

پولیس نے نارتھ کراچی میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر لوٹنے والے تین  میں سے دو  ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کےمطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے دونوں ملزمان کو مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا جب کہ گرفتار  ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہے جس کی تلاش جاری  ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان سے مقابلہ رات گئے ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان زخمی ہوئے، ملزمان سے دو پستول بمعہ امیونیشن اور موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت وسیم عرف آقا ولد فہیم اور ہمام ولد پرویز کے ناموں سے ہوئی جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق  ملزمان نے 19 فروری  کو نارتھ کراچی کے علاقے میں گھر کے باہر موجود شہری فیضان اور اس کے دوست سے اسلحہ کے زور پر موبائل فونز اور نقدی چھینی  تھی، واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس واردات کا مقدمہ اجمیر نگری تھانے میں   درج  کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے تیسرے ساتھی ارشد عرف سرائیکی کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*