نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ووٹنگ کل ہوگی

لاہور: پنجاب اسمبلی نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے گورنر پنجاب نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد آج اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع کردیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ  کے انتخاب کے لیے کل 3 اپریل کا دن مقرر  کیا ہے۔

اسپیکر  نے اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کیا ہے  جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔

 شیڈول کے مطابق امیدوار خود یا ان کے تجویز اور تائید کنندہ کاغذات نامزدگی حاصل کرکے شام  5 بجے سے پہلے جمع کراسکتے ہیں، اس کے بعد اسکروٹنی کا عمل ہوگا۔

پرویز الٰہی چونکہ خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں اس لیے وہ ڈپٹی اسپیکر کو عمل پورا کرنے کے لیے فرائض ادا کرنے کا کہیں گے یا الیکشن شیڈول کا خود اعلان کرکے ڈپٹی اسپیکر کو ذمہ داری سونپ دیں گے۔

واضح رہےکہ حمزہ شہباز متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں جب کہ وزیراعظم نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*