مولانا فضل الرحمان آج کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کریں گے

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمان آج کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان بہادر آباد میں ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی جائے گی۔

گزشتہ روزمولانا فضل الرحمان نے مفتی محمد تقی عثمانی اور جے یوپی کے سربراہ شاہ اویس نورانی سے بھی ملاقات کی تھی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کارکنان اسلام آبادلانگ مارچ کے لیے تیار رہیں، اب ہماری تحریک فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوچکی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*