موسمیاتی تبدیلی اور مستحکم ماحول کے لیے اقوامِ متحدہ کی ’ایکٹ ناؤ‘ مہم میں انفرادی سطح پر موسمیاتی اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی ’ایکٹ ناؤ‘ مہم کی سفارشات میں اقوامِ عالم سے کہا گیا ہے کہ گھروں میں توانائی کی بچت کریں، ہیٹرز اور ایئر کنڈیشن کا استعمال کم کر دیں۔
سفارشات میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایل ای ڈی لائٹس، کم توانائی استعمال کرنے والے برقی آلات کا استعمال کریں، ڈرائیر کے بجائے کپڑوں کو دھوپ میں پھیلا کر سکھائیں۔
ایکٹ ناؤ مہم کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ایک چوتھائی گرین ہاؤس گیسز کا اخراج کا ذمے دار شعبۂ ٹرانسپورٹ ہے، پیدل چلیں، پبلک ٹرانسپورٹ، سائیکل یا بائیک کا استعمال کریں۔
سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ہوائی جہاز بڑی مقدار میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کا باعث ہیں، ہوائی سفر کم کر دیں۔
اقوامِ متحدہ کی ایکٹ ناؤ مہم کی سفارشات میں مزید کہا گیا ہے کہ ری سائیکل اور مرمت کر کے اشیاء دوبارہ قابلِ استعمال بنائیں۔
ایکٹ ناؤ مہم میں اس بات کی سفارش بھی کی گئی ہے کہ گھروں پر قابلِ تجدید توانائی یعنی شمسی اور ہوا کی توانائی کا استعمال کریں۔