ملعون سلمان رشدی کے لیے ” کانے دجال“ کا خطاب

توہین آمیز ناول کے لکھاری کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر

حملے کے بعد نفسیاتی دباو¿ ہے، لکھنے اور دیکھنے میں شدید دشواری کا سامنا ۔ سلمان رشدی

نیویارک(نیوز ڈیسک) توہین آمیز ناول لکھنے والے 75 سالہ ملعون سلمان رشدی کے چاقو حملے میں آنکھ ضائع اور ایک بازو ناکارہ ہونے کے بعد کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی جس کو عوام کی بڑی تعداد نے کانے دجال سے تشبیہہ دے دی ہے۔ سلمان رشدی کے کانے ہوجانے کی تصویر سامنے آنے پرپر عوام نے تبصرہ کیا ہے کہ اگر کانے دجال کا تصور کیا جائے تو وہ اس ملعون جیسا ہی نظرآئے گا،۔ملعون سلمان رشدی کی تازہ تصویر امریکی میگزن نیو یورکر نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر شیئر کی۔ یہ تصویر ملعون سلمان رشدی کے حالیہ انٹرویو کے درمیان لی گئی تھی۔سلمان رشدی پر اکتوبر 2022 میں ایک چاقو بردار نوجوان نے نیویارک میں ا±س وقت حملہ کیا تھا جب ملعون سلمان رشدی ایک تقریب سے خطاب کر رہا تھا۔ ۔ملعون سلمان رشدی کی یہ تصویر حملے کے بعد ا?نے والی پہلی تصویر ہے۔ ملعون نے ایک چشمہ پہنا ہوا ہے جس میں ضائع ہونے والی آنکھ کو گہرے رنگ کے شیشے سے چھپانے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ دوسری ‘نکھ کا شیشہ سفید اور شفاف ہے۔انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ملعون سلمان رشدی نے بتایا کہ حملے کے بعد کافی نفسیاتی دباو? ہے، لکھنے اور دیکھنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ کچھ لکھتا بھی ہوں تو اگلے روز اسے مٹا دیتا ہوں۔ملعون رشدی کا مزید کہنا تھا کہ چار مہینے گزر جانے کے باوجود میں اب تک حملے کے خوف سے نکل نہیں پایا ہوں۔یاد رہے کہ حملے میں ملعون سلمان رشدی کے سینے پر چاقو کی 15 ضربیں لگی تھیں۔ حملہ ا?ور نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*