مقبوضہ کشمیر میں شدت پسندی، کشمیری نوجوان کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے بھارت مخالف نعرے لگانے پر چار نوجوانوں کے خلاف کالے قانون ”یو اے پی اے “کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رفاقت علی، مظفر حسین، محمد عباس اور مدثر کے خلاف گزشتہ برس اگست میں سرینگر کے علاقے گنڈ حسی بٹ میں محرم الحرام کے جلوس کے دوران بھارت مخالف نعرے لگانے پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

گرفتار نوجوانوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ان چاروں کو اگست2021میں محرم کے جلوس کے دوران گرفتار کیا گیا تھا تاہم گرفتاری کے روز ہی شام کے انہیں وقت رہا کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کی 7تاریخ کو انہیں سرینگر کے کوٹھی باغ تھانے میں طلب کیا گیا جہاں حراست میں لینے کے بعد ان پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*