معروف کامیڈین بھارتی سنگھ ماں بن گئی

معروف بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سنگھ کے شوہر ہرش نے انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کی ایک تصویر اپ لوڈ کی اور اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

تصویر میں بھارتی اور ہرش سفید لباس میں ملبوس ہیں اور بچوں کی باسکٹ  پکڑے ہوئے ہیں جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا  کہ ‘یہ  لڑکا ہے’۔

بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی اور ان کے شوہر کے چاہنے والے دوستوں اور قریبی رشتے داروں  نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کیں۔

خیال رہے کہ بھارتی سنگھ سال 2017 میں رئیلیٹی شوز کے میزبان ہرش لمباچیا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*