مردان میں کورونا کے وار جاری، مزید 10 اسکول بند

مردان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر  مزید 10 اسکول بند کردیے گئے ہیں۔

ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق مردان میں مزید 10 اسکول 10 دنوں کے لئے بند کردیے گئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر 58 اسکولوں ، 1 یونیورسٹی ، 1 کالج کو  10 دن کیلئے بند کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
ملک  میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 687 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہوگئی۔

 اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 93 ہزار 478، سندھ میں 5 لاکھ 55 ہزار920، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 7 ہزار 820، بلوچستان میں 34 ہزار 986، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 74، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 711 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 ہزار 584 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*