مختلف علاقوں میں پانی و بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، بدترین ٹریفک جام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں پانی و بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،ٹریفک جام میں سیکڑوں گاڑیاں اور ایمبولینس بھی پھنسی رہیں ،تفصیلات کے مطابق گارڈن کے مکینوں کی جانب سے پانی اور بجلی کی بندش پر احتجاج کے سبب سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی جبکہ قرب و جوار کی گلیوں میں بھی ٹریفک کا دبائو بڑھ گیا ،مظاہرئن کا کہنا تھا کہ کئی کئی گھنٹوں سے بجلی اور پانی کی بندش سے زندگی مشکل ہوگئی ہے،احتجاج کے باعث نشتر روڈ گارڈن چوک کے اعتراف آغا خان سوئم روڈ، البیلا چوک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ،دوسری جانب ایم اے جناح روڈ پر بھی بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جسکے باعث نمائش چورنگی کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ، ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث شاہراہ قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نمائش سے سولجر بازار نمبر تین سے بہادر یار جنگ روڈ 45 کانگریس نمائش سے بریٹو روڈ پی پی چورنگی کوریڈور تھری کی طرف بھیجا گیا، دریں اثنا فیڈرل بی ایریا بلاک 8عزیز آباد گلشن شمیم میں صبح آٹھ بجے سے بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں نے گلشن شمیم سے عائشہ منزل جانے والی سڑک پر احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاج کے باعث روڈ پر ٹریفک معطل ہو گیا جبکہ اطراف کی سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔علاوہ ازیں گورا قبرستان کے قریب شہریوں نے پانی و بجلی کی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا،احتجاج کے باعث سی ایس ڈی کینٹین نزد گورا قبرستان سی ایس ڈی کینٹین جانب ایف ٹی سی برج روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی،ٹریفک پولیس کے مطابق سی ایس ڈی چوک سے یوٹرن دے کر ٹریفک کو واپس بھیجا گیا،جہانگیر روڈ تین ہٹی کے قریب بلوچ پاڑہ کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا جسکے باعث ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو گرو مندر سے لسبیلہ اور بنوری ٹاؤن کی طرف بھیجا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*