لاہور میں ڈاکو ایک فیملی سے 3 کروڑ روپے لوٹ کر فرار

لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی ہے جس میں ڈاکو ایک فیملی سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ستوکتلہ میں ڈاکو ایک فیملی کو یرغمال بنا کر  2 کروڑ  86  لاکھ روپے لوٹ کر فرار  ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز  کر دیا ہے تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں دیکھنے آئی ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو  متاثرہ فیملی سے طلائی  زیوارت، ملکی اور غیر ملکی کرنسی اور دیگر سامان لوٹ  کر فرار ہوئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*