لاہور میں رائیونڈ روڈ پر ڈگری کالج کے قریب دلہا دلہن کی گاڑی کو آگ لگ گئی۔
پولیس کے مطابق دلہا دلہن کی گاڑی کو آگ بارات کی واپسی پر لگی، آگ لگتے ہی دلہا دلہن فوری گاڑی سےنکل گئے جس کے بعد آگ نےگاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نےموقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم گاڑی جل کرتباہ ہوگئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔