قومی اسمبلی میں گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر صدر مملکت کی جانب سے ’غیر آئینی مؤقف اپنانے‘ پر ان کے خلاف اکثریت ووٹوں سے قرار داد منظور کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی ذمہ داریاں غیر جانبدار انداز میں سر انجام دیں۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں یہ قرارداد قبائلی علاقے سے منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پڑھ کر سنائی جسے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور کو غوث بخش مہر کی جانب سے مزاحمت کے بعد منظور کرلیا گیا۔
جی ڈے اے اراکین نے اے غیر اسے غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ یہ صدر کے عہدے کو متنازع بنانے کی کوشش ہے۔
اس دوران فہمیدہ مرزا نے کورم مکمل نہ ہونے کے سبب ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش بھی کی، جیسا کہ انہوں نے پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا تھا۔