جاب میں فیکٹری میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں شیخ عمر روڈ پر موجود چانن ونڈا فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا باردانہ اور ونڈا جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی البتہ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔
فیکٹری اونر مرزا فیصل بیگ کا کہنا تھا آگ رات کے کسی پہر لگی، ہمسایوں نے کال پر اطلاع دی جب میں موقع پر پہنچا تو فیکٹری سے شولے نکل رہے تھے۔
فیکٹری اونر نے بتایا کہ لگ بھگ 25 لاکھ سے زائد رقم کا خام مال فیکٹری میں موجود تھا۔
اونر مرزا فیصل کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اندازہ نہیں آگ کیسے لگی فیکٹری کی چھت بھی ریسکیو کے دوران آگ لگنے سے گر گئی۔
یاد رہے کہ کچھ ہفتے قبل بھی فیصل آباد میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا خاکستر ہوگیا تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھاکہ آگ کی لپیٹ میں پھنسے ہوئے 9 فیکٹری کارکنان کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ فائر آپریشن کے بعد آگ پر قابو بھی پا لیا گیا تھا ۔