غیرملکی فنڈڈ منصوبے، 70 پراجیکٹس میں مسائل سامنے آئے

اسلام آباد (مہتاب حیدر) غیر ملکی فنڈڈ منصوبے، 171منصوبوں کی جانچ پڑتال کے دوران 70منصوبوں میں مسائل سامنے آئے ہیں۔ 2020-21 کے دوران 30 ارب ڈالرز کی غیرملکی فنڈنگ میں 13.28 ارب ڈالرز میں مسائل کی نشان دہی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم کی تشکیل کردہ غیرملکی فنڈڈ منصوبوں پر قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی ۔ ایف ایف پی)نے مجموعی طور پر 171 منصوبوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے۔جس میں تقریباً 30 ارب ڈالرز کی غیرملکی فنڈنگ ہوئی ہے۔

ان میں سے 13.28 ارب ڈالرز کے 70 منصوبوں میں گزشتہ مالی سال 2020-21 کے دوران مسائل سامنے آئے ۔

پیر کے روز جاری بک برائے 2020-21 کے مطابق این سی سی ۔ ایف ایف پی نے 171 منصوبوں کی جانچ پڑتال کی ہے جس میں 236 فالو اپ بھی شامل ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 436 منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*