عمران نیازی نے غیرآئینی سول مارشل لاء نافذ کیا، شہباز شریف

اپوزیشن رہنما و مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کل کا دن پاکستانی کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، عمران نیازی نے غیرآئینی سول مارشل لاء نافذ کیا۔

انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آرٹیکل 5 کے زمرے میں کوئی چیز آرہی تھی تو اسپیکر نےتحریک 24 مارچ کو کیوں منظور کی، اس تحریک میں کسی قسم کا ردوبدل ممکن نہیں تھا، تحریک کو کل ووٹنگ کیلئے پیش کیا جانا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے سفیر نے 16 مارچ کو الوداعی ڈنر دیا جس کی انہوں نے ٹوئٹ بھی کی، اس ڈنر میں سفیر نے متعلقہ امریکی عہدیدار کو بھی بلایا جس پر دھمکی کا الزام ہے۔

اپوزیشن رہنما نے یہ بھی کہا کہ اپنےٹویٹ میں ہمارے سفیر نے ڈونلڈ لو کا اچھے تعلقات اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*