عمران خان ایک ماہ”ٹیسٹ ٹرائل“ کیلیے جیل میں رہیں، راناثنا

ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں، پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا خالی کرنی ہے

عمران خان اپنے قتل کی سازش کا الزام لگا رہے ہیں، اللہ ان کو لمبی عمر عطا کرے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مفت مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں، پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا خالی کرنی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو اسی جیل میں رکھیں جس میں انہیں رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکی خط کے معاملے پر بھی جھوٹ بولا، عمران خان نے جتنے پروپیگنڈے کیے کسی ایک کا ثبوت نہیں دیا، ہماری دعا ہے کہ اللّٰہ عمران خان کو لمبی عمر دے، عمران خان اپنے قتل کی سازش کا الزام لگا رہے ہیں۔رانا ثنائ اللّٰہ نے کہا کہ جو شیخ رشید نے کہا اس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، شیخ رشید حوصلہ پیدا کریں ان کے خلاف جعلی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، اعظم سواتی نے ٹوئٹ کیا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ فواد چوہدری نے دھمکیاں دیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا، دوبارہ الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے پر ان کے خلاف دوبارہ مقدمہ درج ہوگا۔ اگر سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان کے خاندان کو دھمکیاں دی گئی ہیں تو مقدمہ درج کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جن کو ہمیں جیل میں رکھنا ہے ان کو رکھیں گے، ہم اپنی مرضی سے ان کو جیل میں رکھیں گے، جن کو ضرورت ہے ان کو جیل میں رکھیں گے تاکہ ان کو پتا چلے کہ جیل ہوتی کیا ہے۔رانا ثنائ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنی رائے کا اظہار پارٹی میں بھی کرتے ہیں، ایک طرف امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی ہیں تو دوسری طرف سردار مہتاب عباسی ہیں، ان کا آپس میں مسئلہ ہے پہلے بھی حل کرنے کی کوشش کی اب معاملہ گہرا ہوتا جا رہا ہے، خدشہ ہے یہ لوگ ا?گے ایک ساتھ نہیں چل سکیں گے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*