طلاق کی افواہوں کے باوجود ایشوریا رائے نے شادی کی انگوٹھی نہیں اتاری

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ، سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر، اداکار ابھیشک بچن کے مداحوں کے لیے خوشی کی خبر آ گئی۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی، فلم ’گرو‘، ’راون‘ اور ’امراؤ جان‘ کے ساتھی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے 2007ء میں شادی کی تھی۔

گزشتہ کئی ماہ سے اس فنکار جوڑی کی شادی ٹوٹ جانے اور مبینہ طلاق سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں تاہم نہ ہی ابھیشیک اور نہ ہی ایشوریا نے اپنے تعلقات کے بارے میں تاحال کوئی واضح بیان جاری کیا ہے۔

دونوں فنکاروں کے درمیان علیحدگی سے متعلق تو کچھ کہا نہیں جا سکتا، البتہ اس جوڑی کا تاحال شادی کا رشتہ برقرار ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے تاحال اپنی شادی کی انگوٹھی پہنے نظر آتے ہیں۔

اداکارہ ایشوریا رائے کی حال ہی میں سماجی ویب سائٹ ریڈ اِٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ ایشوریا رائے کو اپنی شادی کی انگوٹھی پہنے اور اس سے کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اس مختصر سے کلپ سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایشوریا رائے کی یہ ویڈیو پیرس فیشن ویک کے دوران بنائی گئی تھی جس میں اداکارہ نے اپنی شادی کی انگوٹھی پہن کر شرکت کی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*