ضلع وسطی کا ”ڈینجر گینگ“پکڑا گیا

نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے شہریوں کو دوران واردات زخمی کرنے میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا

گینگ خوف کی علامت بن چکاتھا ،شہریوں کو لوٹنے کے دوران خوف پیدا کرنے کےلئے فائرنگ کرکے زخمی کردیا کرتے تھے

ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پستول 30 بور ،لوڈ میگزین، 7 راو¿نڈ، 20 عدد موبائل فون، 3 عدد چھینی و مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

کراچی ( کرائم رپورٹر )نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے شہریوں کو دوران واردات زخمی کرنے میں ملوث ڈینجر گینگ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت دیگر ڈسٹرکٹ میں خوف کی علامت بن چکے تھے اور بلا خوف شہریوں کو لوٹنے کے دوران خوف پیدا کرنے کے لئے فائرنگ کرکے زخمی کردیا کرتے تھے،گرفتار ملزمان میں سلمان ولد رستم،یاسر علی ولد منصور علی،محمد یاسر علی عرف بگالی ولد محمد عرفان،سلمان علی ولد رسول بخش،عبدالستار ولد عبدالغنی اور محمد یونس ولد حضور بخش شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پستول 30 بور ،لوڈ میگزین، 7 راو¿نڈ، 20 عدد موبائل فون، 3 عدد چھینی و مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں پاک ڈائینگ فیکٹری واردات کی نیت سے آئے تھے جس پر شہری لیاقت ولد غلام قادر کے بھاگنے پر اسے گولی مارکر زخمی کردیا تھا،واقعہ کا مقدمہ 37/2023 تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ہوا تھا،ملزمان کے گینگ نے صبائ سینیما ہر طاہر نامی شہری کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا اور فرار ہوگئے تھے جسکا مقدمہ 24/2023 دفعہ 394/34 ت پ درج ہے،ملزمان سے برآمدہ ایک موٹر سائیکل شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود سے دوران ڈکیتی چھینی گئی تھی جسکا مقدمہ 423/2023 دفعہ 397/34 ت پ درج ہے،دوسری موٹر سائیکل بلال کالونی کی حدود سے چھینی گئی تھی جسکا مقدمہ 25/2023 دفعہ 397/34 ت پ درج ہے جبکہ تیسری موٹر سائیکل نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے مسروقہ ہے جسکا مقدمہ 46/2023 دفعہ 381A درج ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں ڈکیتی، دوران ڈکیتی زخمی کرنے اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج ہیں،ملزمان نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود بشیر چوک، سرجانی ٹاو¿ن، گبول ٹاو¿ن اور ایف بی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں دوران ڈکیتی فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے،ملزمان چھینے ہوئے موبائل فون الآصف اسکوائر میں دیتے تھے جہاں سے یہ موبائل فون افغانستان پہنچائے جاتے تھے،ملزمان کے انکشافات کے بعد مختلف تھانہ جات کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*