وفاقی حکومت نے رات گئے ایک اعلان میں مطلع کیا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو 17 اپریل کو صدر کو بھیجے گئے وزیراعظم کے مشورے پر عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کا مصروف ترین دن کابینہ ڈویژن کے اعلامیے پر اختتام پزیر ہوا، قبل ازیں صدر کی جانب سے گورنر کو پنجاب کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق تجویز مسترد کردی گئی تھی، جس نے ایک یا دو روز میں گورنر کا عہدہ خالی ہونے سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی امیدوں پر پانی پھیر دیا تھا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیکل 101(3) کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم کی سمری مستری کردی تھی۔
مذکورہ آرٹیکل کے مطابق گورنر صدر کی ’مرضی‘ سے اس وقت تک عہدے پر برقرار رہ سکتا ہے جب تک صدر اسےنہ ہٹائے۔