شہلا رضا اور علی زیدی میں نوک جھونک

آپ یہاں اپنا چورن منجن بیچنے آگئے، شہلا رضا، یہ تو آپ کا کام ہے، علی زیدی کا پی پی رہنما کو جواب

علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، بڑا ہوگیا ہے، اب تو اس کے بال بھی سفید ہو گئے ہیں، پیپلز پارٹی رہنما کی بات چیت

منجن صرف دانت صاف کرنے کے کام آتا ہے، چورن بیچنا تو آپ کا کام ہے، علی زیدی کا شہلا رضا کے طنز پرجواب

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے رہنما کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے تھے، دونوں نے ضمنی الیکشن کیلیے پیپرز جمع کرائے

کراچی)اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا اور تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، اس دوران شہلا رضا نے کہا کہ علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے۔قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا نے مکالمہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی کو طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ یہاں اپنا چورن منجن بیچنے آ گئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے جواب دیا کہ نہیں، منجن صرف دانت صاف کرنے کے کام آتا ہے، چورن بیچنا تو آپ کا کام ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں نے اپنے ساتھ آنے والے افراد کا ایک دوسرے سے تعارف کروایا۔ شہلا رضا نے تعارف کے دوران کہا کہ علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، بڑا ہوگیا ہے، اب اس کے بال سفید ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے حلقہ 244 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جب کہ شہلا رضا نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ 242 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*