شمعون عباسی کو سجل علی کی کس بات نے بہت متاثر کیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شمعون عباسی نے ساتھی اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔

شمعون عباسی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور جج اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

اُنہوں نے شو کے دوران سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سجل بالکل میری فیملی کے ایک فرد جیسی ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ جب سجل علی نو عمر تھیں اور اُنہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا مجھے تب ہی یہ احساس ہو گیا تھا کہ یہ لڑکی بہت شہرت حاصل کرے گی کیونکہ وہ اپنے ہر کردار کو بہت زیادہ سنجیدگی سے ادا کرتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سجل علی کی سنجیدگی کی وجہ سے ان کی پرفارمنس ہمیشہ ہی شاندار ہوتی ہے۔

شمعون عباسی نے کہا کہ میں ہمیشہ سجل علی کے کام کی تعریف کرتا ہوں، وہ کسی تنازع کا حصّہ نہیں بنتیں، کبھی اُنہوں نے کوئی متنازع بیانات نہیں دیے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سجل علی کی اداکاری کو ہمیشہ 10 میں سے 10نمبر دوں گا، میں ان کے انداز سے بہت متاثر ہوں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*