ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ کی سالانہ تنخواہ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2.7 کروڑ روپے سالانہ کما کر روی بھارتی سنیما کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے باڈی گارڈ بن گئے ہیں۔
شاہ رخ خان کے ساتھ گزشتہ ایک دہائی سے منسلک روی سنگھ کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 17 لاکھ روپے بنتی ہے، جسے سکیورٹی کے میدان میں ایک بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ 2024 میں ہورون انڈیا رچ لسٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے 7300 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے ساتھ بالی ووڈ کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امیر ترین اداکار کا اعزاز حاصل کیا ہے۔