شادی کے بعد رنبیر عالیہ کی پہلی ویڈیو وائرل

بالی وڈ کی مقبول نو بیاہتا جوڑی عالیہ بھٹ اور  رنبیر کپور کی شادی کے بعد پہلی ویڈیو وائرل ہو  رہی ہے۔

 بھارتی میڈیاکے انسٹاگرام پیج پر عالیہ رنبیر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں عالیہ رنبیر کو ڈارک پنک سوٹ پہنے مشہور گانے چل چھیا چھیا پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ درج کیپشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیر غور ویڈیو عالیہ رنبیر کی شادی کے بعد منعقد کی جانے والی پارٹی کی ہے۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، بعد ازاں خود عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور ایک خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*