سونیاحسین روزے میں ہائیڈریٹڈ رہنے کیلئے کیا کرتی ہیں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے روزے کی حالت میں بھی ہائیڈریٹڈ رہنے سے متعلق مداحوں کو مشورہ دیا ہے۔

سونیا حسین کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں وہ صحری کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

سونیا حسین کی جانب سے اپنی اِن چاروں تصویروں کو دلچسپ کیپشن دیا گیا ہے۔

سونیا حسین کا لکھنا ہے کہ ’اس صحری چلو ایسا کرتے ہیں، پنجابی ثقافت کو اپناتے ہیں۔‘

انہوں نے اپنے لسی کے گلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’لسی پیو تے (اور) ہائیڈریٹڈ رہو۔‘

سونیا حسین کی جانب سے دیئے گئے اس مشورےکو تا حال 70 ہزار مداحوں کی جانب سے لائیک کیا جا چکا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*