گھڑی پہنانے کی وائرل ویڈیو جیکب ایریبو کے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئر کی گئی
بالی وُڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کو دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کے برانڈ کے مالک کی جانب سےگھڑی پہنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
دنیا کی امیر ترین شخصیات ، جن میں مارک زکر برگاور مکیش امبای بھی شامل ہیں،جیکب اینڈ کو کمپنی کی مہنگی ترین برانڈ کی گھڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں ۔ اوراس کے مالک جیکب ایریبو ہیں۔
سلمان خان کو گھڑی پہنانے کی وائرل ویڈیو جیکب ایریبو کے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار جیکب اربو کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیکڑوں ہیروں سے بھری گھڑی پہننے میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان گھڑی پہننے کے بعد اسے کیمرے کے سامنے دکھا رہے ہیں۔ انہیں جیکب اربو کو گلے لگاتے اور مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ گھڑی میں سینکڑوں ہیرے جڑے ہوئے ہیں اور ان کی چمک دیکھ کر ہی اس کی قیمت کا اندازہ ہو جاتا ہے۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں جیکب ابریو نے لکھا ہے کہ، میں کسی کو اپنی گھڑی ٹرائی کرنے نہیں دیتا ہوں ، مگر میں نے سلمان خان کے لیے ایسا کیا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوتےہی کچھ ہی دیر میں اس پوسٹ پر جیکب اربو کے انسٹاگرام خاندان کی جانب سے لائکس اور کمنٹس کی بھرمار ہو گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ، یہ گھڑی قیمتی بن گئی ہے کیونکہ سلمان نے اسے پہن لیا ہے۔
جیکب اینڈ کو کی بلینیئر III گھڑی دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے جس کی قیمت بھارتی میڈیا پر 41 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔